سامعہ قتل کیس کی تفتیشی ٹیم تبدیل از سر نو تحقیقات شروع
تفتیشی ٹیم مقتولہ سامعہ کے والدین اور دوست عنبرین کا بیان دوبارہ ریکارڈ کرے گی۔
SUKKUR:
پاکستانی نژادبرطانوی خاتون سامعہ کے پراسرار قتل نے پولیس حکام کو چکرا کر رکھ دیا ہے اور کیس کی تفتیش کرنے والی ٹیم کو تبدیل کردیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سامعہ قتل کیس میں وزیراعظم نواز شریف، وزیرداخلہ چوہدری نثار کے نوٹس اور میڈیا کے آواز اٹھانے کے باوجود جہلم پولیس کسی بھی ملزم کو قانون کی گرفت میں نہیں لاسکی جب کہ آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا نے کیس میں پیش رفت نہ ہونے پر ڈی آئی جی ابوبکرخدا بخش کی سربراہی میں نئی تفتیشی ٹیم تشکیل دے دی ہے جس نے کیس کی از سر نو تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، ٹیم میں ڈی آئی جی خدا بخش کے ساتھ ایس پی بشیر چیمہ بھی شامل ہیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: سامعہ قتل کیس؛ مقتولہ کی گردن پر نشانات کا انکشاف
سامعہ کے پر اسرار قتل کی تفتیش کے لئے 2 اے ایس آئیز پر مشتمل نئی ٹیم میڈیکو لیگل اور پوسٹ مارٹم رپورٹس کے شواہد کی تصدیق کرے گی، نئی تحقیقاتی ٹیم نے سامعہ کیس کا تمام ریکارڈ بھی قبضے میں لے لیا ہے جب کہ اس ضمن میں سامعہ کے پاکستان میں ٹیلی فون کی تمام تفصیل بھی حاصل کرلی گئی ہیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: سامعہ کے سابق شوہرشکیل نے گرفتاری دیدی
ایس پی بشیر چیمہ مقتولہ سامعہ کے والدین اور دوست عنبرین کا دوبارہ بیان لیں گے جب کہ کیس کے سابقہ تفتیشی افسر اور ایس ایچ او کے بیانات بھی قلمبند ہوں گے۔ اس کے علاوہ کیس میں ڈی ایس پی شاہد صدیق کے کردار پر بھی رپورٹ طلب کر لی گئی ہے۔