سندھ کابینہ میں شامل 9 وزرا نے حلف اٹھالیا

مولابخش چانڈیو، سینیٹر سعید غنی، اصغر جونیجو اور مرتضیٰ وہاب وزیر اعلی سندھ کے مشیر ہوں گے

کابینہ میں مخدوم جمیل الزماں، نثار کھوڑو، سہیل سیال، جام خان شورو، مکیش کمارچاولہ، شمیم ممتاز، جام مہتاب، سکندرمیندھرو اور سردار علی شاہ شامل ہیں۔ فوٹو: پی پی آئی

SHABQADAR:
سندھ کی نئی کابینہ میں شامل 9 وزرا نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھالیا ہے تاہم اب تک ان کے قلمدانوں کا اعلان نہیں کیا گیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق سندھ کابینہ میں شامل وزرا کی حلف برداری کی تقریب گورنرہاؤس کراچی میں منعقد ہوئی، گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان نے ان سے حلف لیا۔ اس موقع پروزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، پیپلزپارٹی کے رہنما، چیف سیکریٹری سندھ اوردیگر اعلیٰ سیاسی و سرکاری شخصیات بھی موجود تھیں۔ نئی صوبائی کابینہ میں شامل وزرا میں مخدوم جمیل الزماں، نثار کھوڑو، سہیل انور سیال، جام خان شورو، مکیش کمارچاولہ، شمیم ممتاز، جام مہتاب، سکندرمیندھرو اورسردارعلی شاہ شامل ہیں۔


مخدوم جمیل الزماں کو ریونیو اور بحالی، جام خان شورو کو بلدیات، جام مہتاب مہر کو تعلیم، سکندر میندھرو کو صحت، سہیل انور سیال کو زراعت، مکیش کمار چاولہ کو ایکسائز، شمیم ممتاز کو سماجی بہبود، نثار کھوڑو خوراک و پارلیمانی امور جب کہ سردار شاہ کو ثقافت کا قلمدان سوپنا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مولا بخش چانڈیو، سینیٹرسعید غنی، اصغر جونیجو اور مرتضیٰ وہاب وزیر اعلی سندھ کے مشیرہوں گے اوران کا عہدہ اورمراعات صوبائی وزیرہی کے برابر ہوں گی۔ مولا بخش چانڈیو کو اطلاعات، اصغر جونیجو کو کانکنی و معدنیات، سعید غنی کو لیبر اور مرتضی وہاب کو قانون و انسداد بدعنوانی کا قلمدان دیا گیا ہے ۔

Load Next Story