حمص فوج كے ساتھ جھڑپ 21 لبنانی نوجوان ہلاک متعدد زخمی

مذكورہ نوجوان لبنان كی سرحد كے نزديک حمص كےعلاقے ميں باغيوں كے ساتھ مل كر شامی فورسزكے خلاف لڑنے کے لئے گئے تھے۔


December 01, 2012
مذكورہ نوجوان لبنان كی سرحد كے نزديک حمص كےعلاقے ميں باغيوں كے ساتھ مل كر شامی فورسزكے خلاف لڑنے کے لئے گئے تھے۔ فوٹو: رائٹرز

شام کے شہر حمص ميں فوج كے ساتھ جھڑپ ميں21 لبنانی نوجوان ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔


لبنان كے سكيورٹی ذرائع كے مطابق مذكورہ نوجوان لبنان كی سرحد كے نزديک واقع صوبہ حمص كے علاقے ميں باغيوں كے ساتھ مل كر شامی فورسز كے خلاف لڑنے کے لئے گئے تھے تاہم وہاں پر ہلاک ہو گئے۔


دوسری جانب لندن ميں قائم شامی آبزرويٹری برائے انسانی حقوق کا کہنا ہے كہ 30 باغيوں پر مشتمل ايک گروپ كو تلكلخ كے نزديک واقع تل سيرين كے علاقے ميں شامی فوجيوں نے ايک حملے كے دوران گرفتار كر ليا تھا۔ خدشہ ہے كہ ان تمام افراد كو ہلاک كرديا گيا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں