ترکی میں کرد باغیوں سے جھڑپ میں 8 فوجیوں سمیت 35 باغی ہلاک

باغیوں نے فوجی بیس پر حملہ کیا اور اس پر قبضہ کرنے کی کوشش کی، فوجی حکام


ویب ڈیسک July 30, 2016
باغیوں نے فوجی بیس پر حملہ کیا اور اس پر قبضہ کرنے کی کوشش کی، فوجی حکام، فوٹو؛ فائل

ترکی میں کرد باغیوں سے جھڑپوں کے نتیجے میں 8 فوجیوں سمیت 35 باغی مارے گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک صوبے ہکاری میں کرد باغیوں کی فوج سے جھڑپوں میں 35 باغی مارے گئے جب کہ 8 فوجی بھی ہلاک ہوئے۔ خبر ایجنسی کے مطابق صوبہ ہکاری میں باغیوں نے فوجی بیس پر حملہ کرکے اس پر قبضے کی کوشش کی تاہم اس دوران افواج نے باغیوں کے سامنے مزاحمت کی اور اس کارروائی میں 27 باغی مارے گئے۔

ترک حکام کا کہنا ہے کہ باغیوں کے 3 گروپوں نے بیس پر حملہ کیا جس کے بعد باغیوں کے خلاف فضائی آپریشن شروع کیا گیا جس میں 23 باغی فضائی کارروائی میں ہلاک ہوئے جب کہ زمینی کارروائی میں 4 باغی مارے گئے۔

ترک فوج کے مطابق اس سے قبل صوبے ہکاری کے ایک ضلع میں کرد باغیوں سے جھڑپوں کے دوران 8 باغی مارے گئے جب کہ 8 فوجی ہلاک اور 25 زخمی ہوگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں