پی پی رہنما کے قتل کا سخت نوٹس صدر نے رپورٹ مانگ لی
ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، صدر، وزیراعلیٰ کی آئی جی کو ہدایت
صدر آصف علی زرداری نے کراچی میں پیپلز پارٹی سندھ کے رہنما سردار امام بخش بلوچ کے قتل کا سخت نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعلی سندھ سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے اور ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا جس پر وزیر اعلیٰ نے آئی جی سندھ کو حکم دیا کہ قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔
وزیراعلی نے سہراب گوٹھ کے اطراف سیکیورٹی سخت کرنے کی بھی ہدایت کی، سردار امام بخش بلوچ پیپلز پارٹی کے سیئنر رہنما اور سندھ کونسل کے رکن رہ چکے ہیں، ان کی رہائش غریب آباد میں فرنیچر مارکیٹ کے قریب ہے، ان کے صاحبزادے صمد بلوچ نے پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر صوبائی اسمبلی کی نشست سے انتخابات میں حصہ لیا تھا تاہم وہ یہ انتخابات ہار گئے تھے، پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری تاج حیدر، سینیٹر سعید غنی، لطیف مغل نے واقعہ پر سخت غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے، مرحوم کی تفین آج پیر کو ہوگی۔