غیر ملکی سرمایہ کاری پر 191 ارب ڈالر کا منافع بیرون ملک منتقل
جون میں غیرملکی سرمایہ کاری پر منافع اور ڈیویڈنڈ کی بیرون ملک منتقلی کی مالیت 9کروڑ 61 لاکھ ڈالر رہی، ایس بی پی
پاکستان سے غیرملکی سرمایہ کاری پر منافع اور ڈیویڈنڈ کی بیرون ملک منتقلی گزشتہ مالی سال 27کروڑ50 لاکھ ڈالر کے اضافے سے 1ارب 91کروڑ 24 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی جو مالی سال 2014-15 میں 1ارب 63 کروڑ 74 لاکھ ڈالر تک محدود تھی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے جون 2016 کے دوران براہ راست بیرونی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) پر منافع اور ڈیویڈنڈ کی ملک سے باہر منتقلی 1ارب 51کروڑ 19 لاکھ ڈالر رہی جو سال 2014-15 میں 1ارب 32کروڑ 84 لاکھ ڈالر تک محدود تھی، اس طرح ایک سال میں ایف ڈی آئی پر منافع وڈیویڈنڈ کی منتقلی میں 18کروڑ 35 لاکھ ڈالر کااضافہ ہوا جبکہ اس دوران پورٹ فولیوانویسٹمنٹ (ایف پی آئی) پر منافع کی منتقلی 9کروڑ 15لاکھ10ہزار ڈالر بڑھ کر 40کروڑ 5لاکھ 10 ڈالر تک پہنچ گئی جو مال سال 2014-15میں 30کروڑ90لاکھ ڈالر رہی تھی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جون میں غیرملکی سرمایہ کاری پر منافع اور ڈیویڈنڈ کی بیرون ملک منتقلی کی مالیت 9کروڑ 61 لاکھ ڈالر رہی جس میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری پر ملنے والا 6کروڑ 39 لاکھ ڈالر اور پورٹ فولیو انویسٹمنٹ (ایف پی آئی) پر ملنے والا3کروڑ 22 لاکھ ڈالر کا منافع شامل ہے۔