سلیکٹرز نے ہائی پرفارمنس کیمپ کیلیے کئی باصلاحیت کرکٹرز کو نظرانداز کردیا

انضمام کے بھتیجے امام الحق 31کھلاڑیوں میں شامل، انگلینڈ میں متاثر کن پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے والے جاہد علی نظر انداز


Sports Reporter July 31, 2016
انضمام کے بھتیجے امام الحق 31کھلاڑیوں میں شامل، انگلینڈ میں متاثر کن پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے والے جاہد علی نظر انداز. فوٹو: فائل

نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں شیڈول ہائی پرفارمنس کیمپ کیلیے سلیکٹرز نے کئی اہم کھلاڑیوں کو نظرانداز کردیا۔

احمد شہزاد اور عمر اکمل تو ڈسپلن معاملات کی وجہ سے سلیکٹرز کی بے رخی کا شکار ہوئے، فوادعالم، خالد لطیف، خرم منظور اورآصف ذاکر بھی توجہ کے مستحق نہیں ٹھہرے۔ ایک طرف چیف سلیکٹر انضمام کے بھتیجے امام الحق 31کھلاڑیوں میں شامل ہیں، دوسری جانب اے ٹیم کی جانب سے انگلینڈ میں متاثر کن پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے والے جاہد علی کو نظر انداز کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ انضمام متعد بار نوجوان بیٹسمین کو مستقبل کیلیے جوہر قابل قرار دیتے رہے ہیں، رواں سال بہتر ریکارڈ نہ رکھنے کے باوجود ذیشان ملک اور حسن رضا کو بھی کیمپ میں مدعو کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں