جنوبی وزیرستانشین ورسک میں ڈرون حملہالقاعدہ رہنما سمیت 3افراد ہلاک

جمعرات کو بھی اسی علاقے میں ہونے والے ڈرون حملے میں 2 غیر ملکی ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے تھے


ویب ڈیسک December 01, 2012
امریکی جاسوس طیاروں نے شین ورسک میں ایک مکان اور گاڑی پر 3 راکٹ داغے. فوٹو: فائل

جنوبی وزیرستان میں امریکی جاسوس طیارے کے حملے میں القاعدہ رہنما عبدالرحمان یمنی سمیت 3افراد ہلاک اور 2زخمی ہوگئے۔

پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق امریکی جاسوس طیاروں نے شین ورسک میں ایک مکان اور گاڑی پر 3 راکٹ داغے جس کے نتیجے میں گھر اور گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ مقامی ذرائع کے مطابق حملے کے وقت مکان میں العقادہ کا سینئیر رہنما عبدالرحمان یمنی بھی موجد تھا۔

حملے کے بعد بھی علاقے میں جاسوس طیاروں کی پروازیں جاری رہیں جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

واضح رہے کہ جمعرات کو بھی اسی علاقے میں ہونے والے ڈرون حملے میں 2 غیر ملکی ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے تھے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |