شیخوپورہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 7 دہشت گرد ہلاک 3 فرار

دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور حساس مقامات کے نقشے بھی برآمد


ویب ڈیسک July 31, 2016
مقابلے میں ہلاک ہونے والے دہشت گرد تخریب کاری کا منصوبہ بنا رہے تھے۔ فوٹو: فائل

بھکھی کے قریب سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 7 دہشت گرد ہلاک جب کہ 3 فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سی ٹی ڈی نے شیخوپورہ کے علاقے چک چار تھانہ بھکھی کے قریب کارروائی کر کے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جب کہ ملزمان کے 3 ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: شیخوپورہ میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، 8 دہشتگرد ہلاک

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقابلے میں ہلاک ہونے والے دہشت گرد و ں کے قبضہ سے 4 کلاشنکوف 5 پستول، بھاری مقدار میں اسلحہ اور حساس مقامات کے نقشے بھی برآمد ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق دہشت گرد تخریب کاری کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، دہشت گردوں کی لاشیں مقامی اسپتال میں پوسٹ مارٹم کے لئے منتقل کردی گئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں