سرگودھا نہرمیں گاڑی گرنے سے سابق ایم پی زاہد اقبال سندھو ڈرائیورسمیت جاں بحق

زاہد سندھو 2002 کے انتخابات میں رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔


ویب ڈیسک December 01, 2012
کوٹ مومن بھلوال روڈ پر زاہد سندھو کی گاڑی مخالف سمت سے آنے والی گاڑی سے بچنے کی کوشش میں نہر میں گر گئی۔ فوٹو : فائل

SUKKUR:

گاڑی نہر میں گرنے سے مسلم لیگ (ن) کے سابق رکن اسمبلی زاہد اقبال سندھو اور ڈرائیور جاں بحق ہو گئے۔


زاہد سندھو اپنے حلقے میں انتخابی مہم پر جارہے تھے کہ کوٹ مومن بھلوال روڈ پر ان کی گاڑی سامنے سے آنے والی تیز رفتار گاڑی سے بچنے کی کوشش میں نہر میں گر گئی۔ واقعے کے نتیجے میں زاہد سندھو اور ان کا ڈرائیور موقع پر جاں بحق جب کہ 3 افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں ڈسٹرکٹ اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔


زاہد سندھو مسلم لیگ(ن) کے موجودہ رکن پنجاب اسمبلی طاہر اقبال سندھو کے بھائی ہیں، وہ 2002 کے انتخابات میں رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں