نیت صاف ہو تو سیاست کی گند کو بھی صاف کیا جاسکتا ہے شہباز شریف

ہم نے صفائی کے جدید نظام اور ہارٹی کلچر کو فروغ دے کر شہر کو خوبصورت بنایا ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب


ویب ڈیسک December 01, 2012
ہم نے صفائی کے جدید نظام اور ہارٹی کلچر کو فروغ دے کر شہر کو خوبصورت بنایا ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب فوٹو: ایکسپریس

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ نیت صاف ہو تو کوڑا کرکٹ کی طرح سیاسی گند کو بھی صاف کیا جاسکتا ہے۔

لاہور میں پھولوں کی نمائش کاافتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ ہم نے صفائی کے جدید نظام اور ہارٹی کلچر کو فروغ دے کر شہر کو خوبصورت بنایا ہے، نیت صاف اور قبلہ درست ہو تو راستے کے ہر کانٹے کو ہٹایا جاسکتا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ پھولوں کی نمائش سے لاہورشہر کے باسیوں کو خوبصورت ماحول فراہم ہوگا۔ ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے نے وزیر اعلیٰ کو پھولوں کی نمائش کے بارے میں بریفنگ بھی دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں