مونچھیں ہوں توالہیٰ بخش مزاری جیسی

الہٰی بخش مزاری اپنی مونچھوں پر گری ، زیتون اور بادام کا تیل استعمال کرتا ہے۔


ویب ڈیسک December 01, 2012
حکومت مونچھوں کی دیکھ بھال کے لئےمالی مدد کرے، الہٰی بخش کی اپیل ۔ فوٹو : ایکسپریس

MOHMAND AGENCY:

''مونچھ نہیں تو کچھ نہیں '' بس ایسا ہی کچھ کیا ہے روجھان کے رہائشی الہیٰ بخش مزاری نے بھی۔


تحصیل روجھان کے رہائشی الہٰی بخش مزاری کا کہنا ہے کہ ان کی مونچھیں 220سینٹی میٹر لمبی ہیں۔ دنیا بھر میں اتنی طویل مونچھیں کسی بھی شخص کی نہیں، اس کے لئے وہ دنیا بھر میں کسی سے بھی مقابلے کے لئے تیار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا کی سب سے لمبی مونچھیں رکھنے کے باعث ان کا نام گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا جائے۔


الہٰی بخش مزاری نے کہا کہ وہ اپنی مونچھوں کی نشو ونما پر خصوصی توجہ دیتے ہیں، ان پر گری ، زیتون اور بادام کا تیل استعمال کیا جاتا ہے ۔ الہٰی بخش نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ مونچھوں کی دیکھ بھال جاری رکھنے کے لئے اس کی مالی مدد کی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |