پی سی بی اور سندھ گیمز انتظامیہ کے درمیان تنازعہ شدت اختیار کرگیا

سندھ گیمز ہر صورت میں نیاز اسٹیڈیم میں منعقد کیے جائیں گے، سندھ گیمز انتظامیہ


ویب ڈیسک December 01, 2012
گیمز کی تقریبات سے گراؤنڈ اور پچ خراب ہوگی، پی سی بی انتظامیہ فوٹو : ایکسپریس/ فائل

پی سی بی نے 16 ویں سندھ گیمز کے لئے نیاز اسٹیڈیم دینے سے معذرت کرلی ہے جس کے بعد پی سی بی اور سندھ گیمز انتظامیہ میں تنازعہ شدت اختیار کرگیا۔

سندھ گیمز انتظامیہ نے افتتاحی اور اختتامی تقریبات کے لئے پی سی بی انتظامیہ سے نیاز اسٹیڈیم دینے کی درخواست کی تھی تاہم پی سی بی انتظامیہ نے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کی مصروفیات کی وجہ سے اسٹیڈیم دینے سے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گیمز کی تقریبات سے گراؤنڈ اور پچ خراب ہوگی۔

دوسری جانب سندھ انتظامیہ کا کہنا ہے سندھ گیمز ہر صورت میں نیاز اسٹیڈیم میں منعقد کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ جمعہ کو گیمز کے آرگنائزنگ سیکرٹری احمد علی راجپوت نے ایکسپریس کے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ سندھ گیمز میں مقابلوں کے لیے منتخب شدہ میدانوں کی تزئین وآرائش کا کام مکمل ہوچکا اور افتتاحی و اختتامی تقاریب ارباب نیاز اسٹڈیم میں ہی منعقد کی جائیں گی جس کے انتظامات کے لیے کام شروع کر دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں