سلمان خان کی متعدد کامیاب فلموں کے پروڈیوسررجت برجاتیا چل بسے

رجت برجاتیا کی موت پربالی ووڈ نگری میں فنکاروں کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرشدید افسوس کا اظہار کیا گیا۔


ویب ڈیسک July 31, 2016
بالی انڈسٹری میں رجت برجاتیا ایک معروف شخصیت کے طورپرجانے جاتے تھے: فوٹو:فائل

FAISALABAD: میں نے پیار کیا، ہم آپ کے ہیں کون، ہم ساتھ ساتھ ہیں، ویواہ اور پریم رتن دھن پایو جیس فیملی فلمیں بنانے والے پروڈکشن ہاؤس راج شری فلمز کے مالک چل بسے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ نگری کے مایہ نازہدایتکار، پروڈیوسراوررائٹرسورج برجاتیا کے بھائی رجت برجاتیا کینسرکے مرض میں مبتلا تھے اور گزشتہ کئی دنوں سے ممبئی کے جسلوک اسپتال میں داخل تھے لیکن زندگی کی بازی ہار گئے، راج شری پروڈکشن کی بنیاد رجت برجاتیا کے دادا "تراچند برتاجیا" نے رکھی تھی جب کہ رجت "راج شری" میڈیا کے سی ای او سمیت ایم ڈی بھی تھے۔

بالی ووڈ انڈسٹری میں رجت برجاتیا ایک معروف شخصیت کے طورپرجانے جاتے تھے جب کہ کھڑکی توڑبزنس کا ریکارڈ توڑنے والی سلمان خان اورسونم کپورکی فلم "پریم رتن دھان پایو" کی پروموشن میں رجت کا ہی ہاتھ تھا جس کے باعث فلم نے بزنس کے متعدد ریکارڈ توڑے ۔ رجت برجاتیا کے گزرجانے پربالی ووڈ نگری میں فنکاروں کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرافسوس کا اظہارکیا گیا۔









رجت برجاتیا کے بھائی سورج برجاتیا نے انڈسٹری کو بہترین فلمیں دیں جب کہ انہوں نے سب سے پہلی فلم 1989 میں "میں نے پیارکیا"،" ہم آپ کے ہیں کون" (1984) کی ہدایتکاری کی جب کہ "ہم ساتھ ساتھ ہیں" (1999)، "میں پریم کی دیوانی ہوں" (2003)، "ویواہ" (2006)، "ایک ویواہ ایسا بھی" (2008) اور آخری فلم "پریم رتن دھان پایو" (2015) کی کہانی انہوں نے خود لکھی اور تمام فلمیں بالی ووڈ نگری میں بلاک بسٹر ثابت ہوئیں اور بہترین بزنس دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں