چیمپیئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ ہالینڈ آسٹریلیا اور جرمنی اپنے اپنے میچز میں فتحیاب

گروپ بی کے دوسرے میچ میں میزبان آسٹریلیا نے بیلجیئم کو 2 کے مقابلے میں 4 گول سے زیر کیا۔

ہالینڈ نے پاکستان کو 1-3 سے شکست دی۔ فوٹو: اے ایف پی

چیمپیئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں ہالینڈ نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دی جبکہ آسٹریلیا اور جرمنی نے بیلجیئم اور نیوزی لینڈ کے خلاف اپنے میچز میں فتح پائی۔


آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں کھیلے جارہے 34 ویں چیمپیئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں پاکستان اور ہالینڈ مد مقابل تھے ۔ میچ کے پہلے ہاف کے 17ویں منٹ میں پاکستان کی جانب سے شکیل عباسی کے پاس پر وقاص نے پہلا گول کیا جسے ہالینڈ کے ڈی وین نے برابر کردیا۔ پہلے ہاف کے اختتام تک میچ ایک ایک گول سےبرابر تھا۔



دوسرے ہاف میں قومی ٹیم کی کارکردگی مایوس کن رہی اور ہالینڈ نے مزید 2 گول کرکے برتری حاصل کرلی جو میچ کے آخر تک برقرار رہی۔


گروپ بی کے دوسرے میچ میں میزبان آسٹریلیا نے بیلجیئم کو 2 کے مقابلے میں 4 گول سے زیر کیا۔ گروپ اے میں جرمنی نے نیوزی لینڈ کو 3-2 سے ہرادیا۔


واضح رہے کہ پاکستان اپنا دوسرا میچ کل بیلجیئم کے خلاف کھیلے گا۔

Load Next Story