وفاقی حکومت کا لٹل ماسٹر حنیف محمد کا علاج کرانے کا اعلان

حنیف محمد کے علاج و معالجے میں کسی قسم کی کسر باقی نہیں چھوڑیں گے، وزیراعظم نواز شریف


ویب ڈیسک July 31, 2016
حنیف محمد طویل عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے سابق عظیم کھلاڑی اور لٹل ماسٹر کے نام سے مشہور حنیف محمد کے علاج پر ہونے والے تمام اخراجات وفاقی حکومت برداشت کرے گی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق طویل عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا لٹل ماسٹر حنیف محمد کو طبیعت ناساز ہونے کے باعث کراچی کے نجی اسپتال میں منتقل کیا گیا جس پر ان کے بیٹے شعیب محمد نے وفاقی حکومت سے والد کا علاج کرانے کی اپیل کی تھی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: حنیف محمد کی طبیعت بہتر، اسپتال سے ڈسچارج

وزیراعظم نواز شریف نے حنیف محمد کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ عظیم کھلاڑی کے علاج و معالجے کے تمام تر اخراجات وفاقی حکومت برداشت کرے گی اور ان کے علاج و معالجے میں کسی قسم کی کسر باقی نہیں چھوڑیں گے۔

1934 میں پیدا ہونے والے حنیف محمد نے 55 ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی اور ان کا سب سے بڑا انفرادی اسکور 337 رنز تھا، حنیف محمد کو طویل ترین 914 منٹ کی اننگز کھیلنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں