بلوچستان میں آئینی بحران اسپیکر کا اسمبلی کے اجلاس کی صدارت سے انکار
اسپیکر بلوچستان اسمبلی اسلم بھوتانی نے 3 دسمبر کو بلائے گئے اسمبلی اجلاس کی صدارت سے انکار کردیا ہے جس کے بعد صوبے میں آئینی بحران شدت اختیار کرگیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلم بھوتانی کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد موجودہ حکومت کی آئینی حیثیت کے تعین کے حوالے سے ان کے تحفظات تاحال برقرار ہیں اس لئے موجودہ حکومت کے آئینی یا غیر آئینی ہونے کے تعین تک وہ بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کی صدارت نہیں کریں گے۔
واضح رہے کہ اسلم بھوتانی نے گزشتہ اجلاس کی صدارت بھی نہیں کی تھی جس میں وزیر اعلیٰ بلوچستان پر ایک بار پھر اظہار اعتماد کی قرار داد پیش کی گئی تھی۔