رینجر اختیارات کا معاملہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ دبئی طلب

آصف زرداری رینجرزکے خصوصی اختیارات میں توسیع کی سمری سے متعلق مراد علی شاہ کو خصوصی ہدایات دیں گے


ویب ڈیسک July 31, 2016
رینجرز کو حاصل خصوصی اختیارات کی مدت 19 جولائی کو ختم ہوگئی تھی۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے نو منتخب وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو دبئی طلب کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی طلبی پر اپنے آبائی شہردادو کا دورہ منسوخ کرکے گڑھی خدا بخش سے کراچی پہنچ گئے ہیں جہاں سے وہ دبئی روانہ ہوں گے۔ آصف علی زرداری سے ملاقات کے دوران سندھ میں رینجرزکے اختیارات میں توسیع سے متعلق اہم فیصلہ بھی کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ رینجرزکو حاصل خصوصی اختیارات کی مدت 19 جولائی کو ختم ہوگئی تھی، قانون نافذ کرنے والے اداروں اوروفاقی حکومت سندھ بھرمیں رینجرزکو خصوصی اختیارات دینے کے حامی ہیں تاہم پیپلزپارٹی کا موقف ہے کہ رینجرزکوملنے والے اختیارات صرف کراچی تک ہی محدود رہنے چاہئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں