کوئٹہ سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی ہڑتال جاری ملک گیر ہڑتال کا الٹی میٹم

حکومت ہڑتالی ڈاکٹروں کو 19 اکتوبر والی پوزیشن پر واپس لائے تو ڈاکٹرز ڈیوٹیوں پر آجائیں گے ۔

مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو ملک گیر ہڑتال کی جائے گی,پی ایم اے کا الٹی میٹم ۔ فوٹو: فائل

سرکاری ڈاکٹروں کی جانب سے مطالبات کے حق میں جناح روڈ سے احتجاجی ریلی نکالی گئی جو مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب پر اختتام پزیر ہوئی۔



ریلی کے بعد پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) کے صدر اظہر جدون نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ حکومت ڈاکٹروں کو تحفظ دینے میں ناکام ہوگئی ہے۔ حکومت ہڑتالی ڈاکٹروں کو 19 اکتوبر والی پوزیشن پر واپس لائے تو ڈاکٹرز ڈیوٹیوں پر آجائیں گے، اگر ڈاکٹرز کے مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو ملک گیر ہڑتال کی جائے گی۔


واضح رہے کہ بلوچستان میں ڈاکٹروں کے اغوا کے بڑھتے ہوئے واقعات پر صوبے بھر کے سرکاری اسپتالوں میں 42 دنوں سے ڈاکٹروں کی جانب سے ہڑتال کی جارہی ہے۔ ڈاکٹروں کا مطالبہ ہے کہ احتجاج کے دوران معطل کئے گئے 73 ڈاکٹروں کو فوری بحال کیا جائے اور انہیں مناسب سیکیورٹی فراہم کی جائے۔

Recommended Stories

Load Next Story