سعودی فورسز اور حوثی باغیوں میں جھڑپ فوجی افسر سمیت 7 اہلکار ہلاک

گن شپ ہیلی کاپٹروں اور جنگی طیاروں سےحوثی باغیوں کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں متعدد باغی بھی مارے گئے،سعودی حکام


ویب ڈیسک July 31, 2016
باغی یمن کی سرحد سے منسلک نجران شہر سے سعودی عرب میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے، سعودی حکام، فوٹو : فائل

یمن کی سرحد کے قریب سعودی فورسز اور حوثی باغیوں کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں فوجی افسر سمیت 7 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے جنوبی شہر نجران میں یمن کی سرحد کے قریب باغیوں سے جھڑپ کے دوران فوجی افسر سمیت 7 فوجی اہلکار مارے گئے۔ سعودی حکام کا کہنا ہے کہ باغی یمن کی سرحد سے منسلک نجران شہر سے سعودی عرب میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے جس پر گن شپ ہیلی کاپٹروں اور جنگی طیاروں سے باغیوں کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں متعدد باغی مارے گئے اور ان کی کئی گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں