نیٹو سپلائی پر چپ نہیں سادھی ہر صورت رکاوٹ بنیں گےسمیع الحق

احتجاجی دھرنوں سمیت تمام آپشن استعمال کرینگے، جلد آئندہ کی حکمت...

احتجاجی دھرنوں سمیت تمام آپشن استعمال کرینگے، جلد آئندہ کی حکمت عملی کا اعلان ہوگا۔ فوٹو ایکسپریس

دفاع پاکستان کونسل کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ نیٹو سپلائی بحالی کے معاملے پر ''چپ'' نہیں سادھی' ہم امریکا اور حکمرانوں کی راہ میں ہر صورت رکاوٹ بنیں گے۔


جے یو آئی (س) کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات مولانا عاصم مخدوم سے ٹیلی فونک گفتگو میں انھوں نے کہا کہ دفاع پاکستان کونسل نیٹو سپلائی روکنے کیلیے احتجاجی دھرنوں سمیت تمام آپشن استعمال کریگی اور بہت جلد آئندہ کی حکمت عملی کا اعلان بھی کیا جائیگا۔ حکومت اور اس کے اتحادی امریکا کو راضی کرنے اور اقتدار بچانے میں مصروف ہیں اور آج ضرورت اس بات کی ہے کہ قوم جاگے اور ان امریکا نواز حکمرانوں سے نجات حاصل کرے۔

Recommended Stories

Load Next Story