بڑھتی عمر سے خوف زدہ نہ ہوں

جلدی مسائل حل کرنے میں معاون کچھ برتاؤ

جلدی مسائل حل کرنے میں معاون کچھ برتاؤ ۔ فوٹو : فائل

بڑھتی ہوئی عمر کا خوف دنیا بھر کی خواتین کو دامن گیر رہتا ہے کہ اسکے اثرات ان کے چہرے پر جھریاں نہ پڑیں۔ شا ید وہ بڑھتی ہوئی عمر کو ذہنی طور پر تسلیم نہیں کر پاتیں اور یہی وجہ ہے کہ ہر ممکن کو شش کر تی ہیں کہ اپنی بڑ ھی ہو ئی عمر کے اثرات کو چھپایا جاسکے، اس کے لیے مختلف اقسام کی مقامی اور بین الاقوامی کریموں سے لے کر مختلف آزمودہ گھریلو ٹوٹکوں تک، سب کچھ استعمال کر ڈالتی ہیں ۔

ان سب کو استعمال کرنا تو ایک الگ بات ہے، لیکن اس کے سا تھ سا تھ آپ کو اپنی غذا میں توازن بھی لانا ہوگا۔ مرچ مسالے دار غذاؤں سے پر ہیزکریں۔ نیند کا پورا کرنا اور پانی کا وافر استعمال بھی آپ کو جوان رکھتا ہے۔ ساتھ ہی اعصابی تناؤ اور ڈپریشن جیسی چیزوں سے دور رہیں، خوش رہیں، تو جوان نظر آئیں گی ایکسرسائز کریں۔ جتنا زیادہ ہو سکتا ہے۔ اپنے مزاج میں سادگی اور اعصاب کو پرسکون رکھیں۔

غصہ کرنے سے سب سے برے اثرات آپ کے چہرے پر نمودار ہوتے ہیں۔ اپنے لباس کو اس طرح برتیں کہ آپ کم عمر نظر آئیں۔ جتنا اپنے چہرے اور ہاتھ پاؤں کا خیال کرتی ہیں، اتنا ہی اپنے با لوں کا بھی کریں۔ بال ڈائی کر نے سے بال رنگ تو جاتے ہیں، لیکن کچھ لوگوں کو رنگوں سے الرجی بھی ہوتی ہے۔ اس لیے کسی اچھے معالج سے اس بارے میں معلومات ضرور حاصل کرلیں۔ ہم بھی آپ کی اس فکر کو دور کرنے میں آپ کی کچھ مدد کیے دیتے ہیں۔

چہرے کی رونق کے لیے ہلدی بیسن کو برابر مقدار میں لے کر انہیں دودھ یا پانی میں گھول کر آمیزے کی شکل میں بنالیں اور چہرے اور سارے جسم پر بھی لگایا جا سکتا ہے، پھر اسے خشک ہونے پر نیم گرم پانی سے مساج کرتے ہوئے اتار دیں۔

جھا ئیوں سے بچاؤ کے لیے۔ ٹماٹر کے رس اور دودھ کو چاول کے پاؤڈر میں ہلدی پاؤڈر ملا کر آمیزہ بنا کر جلد پر لگائیں، خشک ہونے پر دھو لیں۔ اس میں موجود دودھ جلد پر موجود مردہ خلیوں کو ختم کرتے ہیں۔


آنکھوں کے حلقوں کے لیے۔ ہلدی کو مکھن یا گنے کے رس میں ملا کر آنکھوں کے نیچے بننے والے سیاہ حلقوں کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

ایکنی کو ختم کر نے کے لیے ہلدی میںلیموں کا رس اور چند قطرے پانی شامل کر کے دانوں پر لگانے سے بھی بہت افا قہ ہو تا ہے۔ اس کے علاوہ صندل کی لکڑی کا پاؤڈر بھی ہلدی میں ملا کر لگانے سے ایکنی میں کمی ہو جاتی ہے۔

چکنی جلد سے بچنے کے لیے خواتین چہرے کے کی چکنائی کو کم کرنا چاہتی ہیں، تو صندل کی لکڑی کے پاؤڈر میں ہلدی کے ساتھ ساتھ تھوڑا سا کینو یا موسمی کا عرق شامل کر کے لگائیں اور دس منٹ بعد نیم گرم پا نی سے دھو لیں۔

کھانا بناتے ہوئے خدانخواستہ تیل یا بھاپ سے جل گیا ہو تو ہلدی میں ایلوویرا جیل ملا کر لگالیں، تو جلن اور زخم فوراً ختم ہو جائیں گے، ساتھ نشان بھی کم ہو جائے گا۔

چہرے کے بال بھی خواتین کا اہم مسئلہ ہیں جن سے چھٹکارے کے لیے بھنے ہوئے چنے کے سفوف میں ہلدی ملاکر لگائیں اور خشک ہونے پر رگڑ کر اتار لیں۔ یہ عمل ایک مہینے تک لگاتی رہیں افاقہ ہوگا۔
Load Next Story