بلاول کا ستمبر میں حکومت مخالف جلسوں اور ریلیاں نکالنے کا فیصلہ

بلاول نے پیپلزپارٹی کی صوبائی اور ضلعی تنظیموں کو بھی تیاریاں کر نے کی ہدایات جاری کردیں


INP August 01, 2016
بلاول نے پیپلزپارٹی کی صوبائی اور ضلعی تنظیموں کو بھی تیاریاں کر نے کی ہدایات جاری کردیں۔ فوٹو؛ فائل

ISLAMABAD: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا ہے اور ستمبر سے ملک بھر میں حکومت مخالف احتجاجی جلسے، جلوس اور احتجاجی ریلیاں نکالنے کیلئے حکمت عملی بھی طے کر لی ہے۔

بلاول نے پیپلزپارٹی کی صوبائی اور ضلعی تنظیموں کو بھی تیاریاں کر نے کی ہدایات جاری کردیں ہیں۔ ذرائع کے مطابق بلاول عوامی میدان میں اترنے سے پہلے ستمبر تک تمام صوبائی صدور نامزد کریں گے۔ تنظیمیں مکمل ہونے کے بعد بلاول بھٹو ملک گیر دورے کریں گے، جلسوں اور ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے۔ عوامی میدان سجانے سے قبل بلاول اگست میں یورپ کا دورہ بھی کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں