ایران کے منجمد 30 ارب ڈالر بحال کیے جاچکے عالمی بینک

تیل کی قیمتوں میں کمی کا ایران کی اقتصادیات پر اثر پڑا ہے، عالمی بینک


APP August 01, 2016
تیل کی قیمتوں میں کمی کا ایران کی اقتصادیات پر اثر پڑا ہے، عالمی بینک۔ فوٹو: فائل

ایران اور گروپ فائیوپلس ون کے درمیان ایٹمی سمجھوتے کے نتیجے میں تہران کے منجمد اثاثوں میں30 ارب ڈالرز ریلیزکیے جاچکے ہیں۔

عالمی بینک نے عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں کمی پر ایران کے ردعمل کے بارے میں اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں کمی کا ایران کی اقتصادیات پر اثر پڑا ہے تاہم اسے علاقے کے تیل پیدا کرنے والے دوسرے ممالک کے مقابلے میں کم نقصان پہنچا ہے کیونکہ گزشتہ ایک برس کے دوران ایران کے منجمد اثاثوں میں سے30ارب ڈالربحال کیے جاچکے ہیں۔

عالمی بینک کے مطابق اس سلسلے میں ایران کی کامیابی کی ایک اور وجہ یہ ہے کہ ایرانی اقتصادیات کے مختلف شعبے ہیں اوراس کاانحصارصرف تیل پرنہیں ہے یہاں تک کہ ایرانی حکومت کی آمدنی کے ذرائع میں تیل صرف30 فیصد کردار کا حامل ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں