پاکستانی اداروں کو فوج کیساتھ مل کر کام کرنا ہوگا منٹر

سفارتکار ہوں اور سچ بولتا ہوں نواز شریف اور عمران امریکا سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں


ایکسپریس July 23, 2012
سفارتکار ہوں اور سچ بولتا ہوں نواز شریف اور عمران امریکا سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں. فائل فوٹو

پاکستان میں امریکا کے سبکدوش سفیر کیمرون منٹر نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوری اداروں کو فوج کے ساتھ ملکرکام کرنے کی ضرورت ہے، نوازشریف اور عمران خان امریکا سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں، ایک ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ امریکا پاکستان میں ہمیشہ جمہوریت کی حمایت کرتا رہے گا۔

2008 میں جب پاکستان میں جمہوری حکومت آئی تو امریکی حکومت نے اس کی حمایت کا فیصلہ کیا، کیمرون منٹر نے کہا کہ پارلیمنٹ، عدلیہ اور ایگزیکٹو کیلیے فوج کے ساتھ کام کرنا آسان نہیں، اس میں وقت لگے گا لیکن امریکا ہمیشہ پاکستان میں جمہوری حکومت کی حمایت جاری رکھے گا۔ انھوں نے کہا کہ میں سفارتکار ہوں اور سچ بولتا ہوں۔ فضل الرحمن سمیت پاکستان کے تمام سیاستدانوں سے متاثر ہوں۔ فضل الرحمن کی شخصیت متاثر کن ہے۔

نوازشریف اور عمران خان دونوں پاکستان کی ترجمانی کرتے ہیں۔ مجھے دونوںسے بات کرنا اچھا لگتا ہے۔ دونوں رہنما پاک امریکا تعلقات میں شفافیت چاہتے ہیں، وہ پاکستان کی عزت چاہتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ دونوں ممالک کے درمیان برابری کی سطح پر تعلقات ہوں، امریکی سفیر کیمرون منٹر اپنی اہلیہ کے ساتھ کل واشنگٹن روانہ ہوں گے۔

وہ پینٹاگان اور سی آئی اے کی پاکستان میں براہ راست مداخلت پر نالاں تھے اور اس کا اظہار وہ کئی بار کرچکے ہیں، آئی این پی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ امریکی سفیر محکمہ خارجہ کو خیرباد کہہ رہے ہیں اور مستقبل میں تدریس کے شعبہ سے وابستہ ہوجائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں