کابل میں امریکی فوج کے کمپاؤنڈ پر خود کش حملہ مقابلے میں 2 حملہ آور بھی ہلاک

حملے میں تقریباً 100 ہلاک ہوئے، طالبان وزارت داخلہ کی تردید


ویب ڈیسک August 01, 2016
طالبان نے غیر ملکی فوجیوں کے کمپاؤنڈ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ فوٹو: اے ایف پی

افغان دارالحکومت میں بگرام ایئر بیس کے قریب غیر ملکی فوجیوں کے لاجسٹک کمپاؤنڈ پر خود کش حملہ کیا گیا جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 شدت پسند بھی ہلاک ہوئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق خود کش حملہ آور نے بارود سے بھرا ٹرک افغان دارالحکومت کابل میں بگرام ایئر بیس کے قریب واقع غیر ملکی فوجیوں کے لاجسٹک کمپاؤنڈ کے مرکزی دروازے سے ٹکرا دیا جس کے نتیجے میں حملہ آور موقع پر ہی ہلاک ہو گئے، جس کے بعد خود حملہ آوروں کے ساتھیوں نے فائرنگ شروع کردی تاہم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مقابلے میں 2 دہشت گردی بھی مارے گئے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: طالبان کے حملے میں غزنی کا گورنر ہلاک

طالبان نے غیر ملکی فوجیوں کے کمپاؤنڈ پر خود کش حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ حملے میں کم از کم 100 افراد ہلاک ہوئے جب کہ حملہ آور کمپاؤنڈ کے اندر بھی داخل ہو گئے تھے۔ دوسری جانب افغان وزارت داخلہ کے ترجمان صدیق صدیقی کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کو فوجی کمپاؤنڈ میں داخل ہی نہیں ہونے دیا گیا، حملے کے بعد کابل میں غیر ملکیوں کے لئے سیکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں