کراچی میں پیسوں کی خاطر دوستوں نے گھر میں گھس کر دوست قتل کردیا
ملزمان پوری رات فاران کے جسم پر بلیڈ اور چھریوں سےزخم لگا کر اس میں نمک اور مرچ چھڑکتے رہے، والدہ کابیان
الفلاح سوسائٹی میں پیسوں کی خاطر ایک شخص کو اس کے اپنے دوستوں نے گھر میں قتل کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے الفلاح سوسائٹی کے رہائشی فاران کے گھر اس کے دوست کچھ اور لوگوں کے ساتھ آئے اور رات بھر اسے تشدد کا نشانہ بناتے رہے۔ صبح ہونے پر وہ گھر سے قیمتی سامان اٹھا کر چلے گئے، فاران کو شدید زخمی حالت میں اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔
فاران کی والدہ نے ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ فاران کراچی اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کرنے والی ایک بروکیج کمپنی میں ملازمت کرتا تھا، اس کے دوستوں نے اسی کمپنی کے ذریعے 40 سے 45 لاکھ روپے کی سرمایہ کاری کی تھی لیکن کمپنی کا خسارہ ہوا اور ان کی رقم ڈوب گئی۔ ان لوگوں نے کمپنی کے خلاف بھی مقدمہ درج کرا رکھا ہے تاہم وہ فاران کے ذریعے پیسوں کی وصولی چاہتے تھے اور کچھ رقم حاصل بھی کرچکے تھے۔
27 جولائی کی شب فاران کے 6 دوست اپنے 15 سے زائد ساتھیوں کے ساتھ گھر میں داخل ہوئے اور رات بھر سب کے سامنے اسے تشدد کا نشانہ بناتے رہے۔ ملزمان فاران کے جسم پر بلیڈ اور چھریوں سے زخم لگانے کے بعد اس پر نمک اور مرچیں چھڑکتے اور مسلسل رقم کا تقاضا کرتے رہے۔ فجر کے بعد وہ فاران کو نیم مردہ حالت میں چھوڑ کر چلے گئےاور گھر سے سارا قیمتی سامان بھی اپنے ساتھ لے گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فاران کے ورثا کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے اور جلد ہی ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کردیا جائے گا۔