سعودی عرب نے عازمین حج کے لئے ہدایت نامہ جاری کردیا
عزام کرام نشہ آور ادویات اور منشیات ساتھ نہ لائیں، سعودی وزیر حج ڈاکٹر بنتین
سعودی حکام نے رواں برس حج کی سعادت حاصل کرنے والوں کے لئے ہدایت نامہ جاری کردیا ہے جس میں عازمین کو نشہ آور ادویات اور کھانے پینے کی اشیا ساتھ لانے سے منع کیا گیا ہے۔
سعودی عرب کے وزیر حج ڈاکٹر بنتین کی جانب سے عازمین حج کے لئے جاری کردہ ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ حج کی سعادت کے لئے آنے والے افراد اپنے ہمراہ کوئی نشہ آور ادویات اور منشیات ساتھ نہ لائیں، کسی اجنبی شخص سے کوئی سامان نہ لیں اور نہ ہی کھانے پینے کی اشیا، تیل، شیمپو اورادویات ساتھ لائیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: عازمین کو آبِ زم زم رہائش گاہوں پرمہیا کیا جائیگا
ڈاکٹر بنتین کا مزید کہنا تھا کہ اگر کوئی اپنے ساتھ ادویات لائے تو انھیں حاجی کیمپ سے پلاسٹک بیگ میں سیل کروا کر مہرلگوائیں، ادویات استعمال کرنے والےعازمین مستند ڈاکٹر کے نسخے ساتھ لائیں۔