قندیل بلوچ کے والد کی ایک اور بیٹے کو مقدمے میں نامزد کرنے کی درخواست

عارف نے قندیل بلوچ کو قتل کرنے لئے بھائی وسیم اور کزن حق نواز کو اکسایا تھا،والد کا درخواست میں موقف


ویب ڈیسک August 01, 2016
عارف نے قندیل بلوچ کو قتل کرنے لئے بھائی وسیم اور کزن حق نواز کو اکسایا تھا،والد کا درخواست میں موقف. فوٹو:فائل

ماڈل قندیل بلوچ کے والد نے سعودی عرب میں مقیم بیٹے کو بھی قتل کے مقدمے میں نامزد کرنے کے لئے درخواست جمع کرا دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قندیل بلوچ قتل کیس میں مقتولہ کے 2 بھائی پہلے ہی نامزد ہیں جب کہ ماڈل کے والد عظیم نے سعودی عرب میں مقیم بیٹے عارف کو بھی قتل کے مقدمے میں نامزد کرنے کے لئے پولیس کو درخواست دے دی۔ مقتولہ کے والد نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ عارف نے قندیل بلوچ کو قتل کرنے لئے بھائی وسیم اور کزن حق نواز کو اکسایا تھا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: قندیل بلوچ کو نشہ آور دوا دے کر گلا دبا کر قتل کیا، بھائی کا اعترافی بیان

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیوز سے شہرت پانے والی ماڈل قندیل بلوچ کو 16 جولائی کو ملتان میں مبینہ طور پر ان کے بھائی نے قتل کر دیا تھا جب کہ قتل کا مقدمہ ان کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیاجنھوں نے ایف آئی آر میں اپنے 2 بیٹوں کو نامزد کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں