آپریشن ضرب عضب اور نیشنل ایکشن پلان کی کامیابیوں کو مستحکم کیا جائے گا وزیراعظم

دہشت گرد اور انتہا پسند پورے ملک میں پسپا ہورہے ہیں، ملک درست راستے پر ہے، وزیراعظم نواز شریف


ویب ڈیسک August 01, 2016
دہشت گرد اور انتہا پسند پورے ملک میں پسپا ہورہے ہیں، ملک درست راستے پر ہے، وزیراعظم نواز شریف۔ فوٹو: آئی این پی

وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب اور نیشنل ایکشن پلان کی کامیابیوں کو مستحکم کیا جائے گا۔



ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت داخلی سلامتی اور نیشنل ایکشن پلان سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار، وزیرخزانہ اسحاق ڈار، مشیرقومی سلامتی ناصر جنجوعہ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر اور دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں اور نیشنل ایکشن پلان کا جائزہ لیا گیا جب کہ وزیراعظم نے قیام امن میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کوششوں کو سراہا اور ملک کی مجموعی امن و امان کی صورتحال میں بہتر ی پر اطمینان کا اظہارکیا۔



اجلاس کے دوران وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گرد اور انتہا پسند پورے ملک میں پسپا ہورہے ہیں، ملک درست راستے پر ہے، ہر شہری امن، استحکام اور خوشحالی سے مستفید ہوگا۔ ہم پاکستان کو ہر نسل اور مذہب کے لئے محفوظ بنائیں گے اور نیشنل ایکشن پلان اور ضرب عضب کی کامیابیوں کو مستحکم کیا جائے گا جب کہ وفاقی حکومت مؤثر انٹیلی جنس معلومات کے ذریعے صوبوں کی مدد کرے گی۔



وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان نے کسی بھی دوسرے ملک سے زیادہ معاشی اور سماجی نقصانات اٹھائے جب کہ ہمارے قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے شمار قربانیاں دے رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |