کراچی فائرنگ سے پی پی رہنما جاں بحق 2 بوری بند لاشیں ملیں
سردارامام بخش بلوچ کوفہداسکوائرکے قریب نشانہ بنایاگیا،واقعے کیخلاف پی پی کے کارکنوں کااحتجاج
KARACHI:
کراچی میں فائرنگ کے نتیجے میں پیپلزپارٹی کے سینئررہنماجاں بحق جبکہ ان کا ڈرائیورزخمی ہوگیا،شیرپل کے نیچے سے دوافرادکی بوری بندلاشیں ملیں دیگر واقعات میں پولیس اہلکار سمیت2افرادزخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سچل تھانے کی حدودابوالحسن اصفہائی روڈفہد اسکوائر کے قریب شادبنگلوز کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے سردارامام بخش بلوچ جاں بحق جبکہ ان کاڈرائیور35سالہ وکیل زخمی ہوگیا،سردارامام بخش بلوچ کونجی اسپتال لے جایاگیاجہاں ان کی موت کی تصدیق کے بعدلاش جناح اسپتال پہنچائی گئی۔
پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری سہیل رضاعابدی نے ایکسپریس کوبتایاکہ مقتول بھنگوریہ گوٹھ عزیزآبادکے رہائشی اورپیپلزپارٹی سندھ کونسل کے رکن اور سینئررہنماتھے،مقتول نے2شادیاں کی تھیں پہلی اہلیہ کاانتقال ہوگیا جس سے ایک بیٹی ہے جبکہ دوسری بیوی سے2بیٹے اور4بیٹیاں ہیں،مقتول کا ایک بیٹا صمدبلوچ پیپلزپارٹی ڈسٹرکٹ سینٹرل کاجنرل سیکریٹری ہے جبکہ ایک بیٹے عبدالرشیدبلوچ کو1999 میں عزیزآبادکے علاقے میں فائرنگ کرکے ہلاک کردیاگیاتھا۔
واقعے کی اطلاع ملنے پرمقتول کے رشتے داروںکے علاوہ پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے صدرعبد القادر پٹیل ، نجمی عالم،پیپلزیوتھ ونگ کراچی ڈویژن کے صدررؤف ناگوری سمیت درجنوں عہدیداراورکارکنوں کی بڑی تعدادجناح اسپتال پہنچ گئی اوراحتجاج کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کامطالبہ کیا، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعدلاش ورثاکے حوالے کردی ،تدفین آج کی جائے گی۔
شیرشاہ پل کے نیچے سے اتوارکوعلی الصبح 2 افراد کی لاشیں ملیں،لاشوں کوسول اسپتال پہنچایا گیا،دونوں نوجوانوں کو نامعلوم ملزمان نے سروں میں گولیاں مارکرہلاک کیا اور ہاتھ باندھ کربوری میں بند کرکے لاشیں اتوارکوعلی الصبح شیرشاہ پل کے نیچے پھینک کرفرارہوگئے، مقتولین بعدازاں عبدالعزیزاور اویس کے نام سے شناخت کیاگیاجونیا آباد شاہ ولی اللہ روڈ گلی نمبر16 کے رہائشی تھے۔
شاہ فیصل کالونی تھانے کی حدودناتھاخان گوٹھ میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے موٹرسائیکل سوار32 سالہ مظہراقبال زخمی ہو گیا۔ گلبرگ کے علاقے شاداب مسجدکے میں اتفاقیہ گولی چلنے سے پولیس کانسٹیبل52 سالہ نثارزخمی ہو گیا، مضروب سیکیورٹی زون حسن اسکوائرہیڈ کوارٹر میں تعینات ہے،مسجد کے بیت الخلامیں اپنی ہی پستول سے اتفاقیہ گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔