ناکام بغاوت کے دوران ترک صدر کو گرفتار کرنے کی کوشش کرنیوالے 11 کمانڈوز گرفتار
ترک صدر کو گرفتار کرنے کی کوشش کرنے والے مزید باغی فوجیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے
ISLAMABAD:
ترکی میں بغاوت کی ناکام کوشش کے دوران صدر رجب طیب اردگان کو گرفتار کرنے کے لئے آنے والے 11 کمانڈوز کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ناکام بغاوت کے دوران ترک صدر رجب طیب ادرگان کو گرفتار کرنے کے لئے آنے والے 25 میں سے 11 باغی کمانڈوز کو سیکیورٹی اداروں نے سٹی بیلی کے علاقے سے گرفتار کیا۔ ترک حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد سے تفتیش شروع کردی گئی ہیں جب کہ باقی مفرور باغیوں کی گرفتاری کے لئے کوششیں کی جا رہی ہیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: ترکی میں فوج اور خفیہ ایجنسی صدر کے ماتحت ہوگی
واضح رہے کہ 15 جولائی کو ترکی میں فوج کے ایک باغی گروپ کی جانب سے حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کی گئی جسے ترک عوام نے پولیس اور جمہوریت پسند فوج کے ساتھ مل کر ناکام بنا دیا تھا۔
ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کی کوشش کے بعد ملک بھر میں کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک سیکڑوں جرنیلوں کو معطل اور ہزاروں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ ناکام فوجی بغاوت کے بعد ترک وزیراعظم بن علی یلدرم نے صدارتی محل کی سیکیورٹی کو بھی ختم کر دیا تھا۔