پاک فوج کی گاڑی پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کی شناخت میں اہم پیش رفت
تحقیقاتی اداروں نے سی سی ٹی وی فوٹیج سے دہشت گرد کی تصویریں حاصل کرلیں،ذرائع
پاک فوج کی گاڑی پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کی شناخت میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور سی سی ٹی وی فوٹیج سے تحقیقاتی اداروں نے دہشت گرد کی تصویریں حاصل کرلیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق 26 جولائی کو صدر کے علاقے پارکنگ پلازہ کے قریب پاک فوج کے دو جوانوں کو شہید کرنے والے ملزمان کی شناخت کی کوششیں تیز کردی گئی ہیں جب کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان فائرنگ کے بعد حسن اسکوائر کے بعد گلشن اقبال بلاک 13 ڈی کی جانب فرار ہوئے اور شبہ ہے کہ ملزمان نے موٹر سائیکل تبدیل کرلی تھی۔ ملزمان نے یونیورسٹی روڈ چھوڑ کر تیرہ ڈی کا رخ کیا اسی علاقے میں ایک پرائیویٹ کیمرے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سے دہشت گردوںٕ کی تصاویر حاصل کرلی گئی ہیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: کراچی میں سیکیورٹی ادارے کی گاڑی پر فائرنگ سے 2 اہلکار شہید
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں ملزمان پینٹ شرٹ میں ہیں اورہیلمٹ پہنے ہوئے ہیں، تحقیقاتی ادارے ملزمان کی تصویروں کو پولیس کے پاس موجود جرائم پیشہ افراد کے ڈیٹا سے میچ کررہے ہیں جب کہ ضرورت محسوس ہوئی تو فوٹیج کی کوالٹی بہتر بنانے کے لئےاسے بیرون ملک بھیجا جاسکتا ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: کراچی میں فوجی اہلکاروں پر فائرنگ، پارکنگ پلازہ کے کیمرے 2 گھنٹے تک بند تھے
واضح رہے کہ دونوں فوجی جوانوں کو مجموعی طور پر سات گولیاں لگی تھیں تاہم جائے وقوعہ سے گولیوں کے خول بھی نہیں مل سکے تھے۔