پشاور میں فائرنگ سے حساس ادارے کے انسپکٹر سمیت 2 افراد جاں بحق

نامعلوم افراد نے انسپکٹر عثمان گل کو دفتر جاتے ہوئے نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے۔


ویب ڈیسک August 01, 2016
نامعلوم افراد نے انسپکٹر عثمان گل کو دفتر جاتے ہوئے نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے۔ فوٹو:فائل

پشاور میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے حساس ادارے کے انسپکٹر کو قتل کر دیا جب کہ گولی لگنے سے راہگیر محنت کش لڑکا بھی جاں بحق ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور میں وزیر باغ کے علاقے پیردست بدست روڈ پر نامعلوم افراد نے حساس ادارے کے افسر انسپکٹرعثمان گل پر فائرنگ کی جو اپنےگھر سے ڈیوٹی کے لئے جا رہے تھے، گولیاں لگنے سے انسپکٹر عثمان گل اور 15 سالہ راہگیر لڑکا شدید زخمی ہو گیا جنہیں فوری طور پر لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج دونوں دم توڑ گئے۔

فائرنگ سے جاں بحق ہوانے والے انسپکٹرعثمان گل دیرکالونی میں رہائش پذیرتھے جب کہ 15 سالہ نوجوان کی شناخت افتخار احمد کے نام سے ہوئی جو کام کے لئے گھر سے شعبہ بازار میں مکینک کی دکان پر جا رہا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں