سندھ رینجرز کے قیام اور اختیارات میں توسیع کر دی گئی

رینجرز کے قیام اور اختیارات کی مدت گزشتہ ماہ کی 19 تاریخ کو ختم ہوگئی تھی جس کے بعد سے یہ معاملہ شدت اختیار کر گیا تھا


ویب ڈیسک August 01, 2016
امید ہے کہ رینجرز سندھ میں قیام امن کے لئے بھرپور کردار ادا کرے گی،وزیراعلیٰ سندھ فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے رینجرز کے قیام اور خصوصی اختیارات میں توسیع کی منطوری دے دی۔



ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے چیف سیکرٹری سندھ محمد صدیق میمن اور سیکرٹری داخلہ ریاض حسین سومرو کو مشیر قانون اور سیکرٹری قانون کے ہمراہ وزیراعلیٰ ہاؤس طلب کیا اور پھر تقریباً ایک گھنٹے کی مشاورت کے بعد سندھ رینجرز کے قیام اور اختیارات میں توسیع کردی گئی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے رینجرز کے قیام میں ایک سال جب کہ کراچی آپریشن کے لئے خصوصی اختیارات میں 90 روز کی توسیع کی منظوری دے دی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: رینجرز کے اختیارات کی توسیع میں تاخیر پر چوہدری نثار کی تشویش



ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق رینجرز کے اختیارات میں توسیع کی سمری وفاقی حکومت سے منظوری کے لئے وزارت داخلہ کو ارسال کی جائے گی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ رینجرز سندھ میں قیام امن کے لئے بھرپور کردار ادا کرے گی۔

واضح رہے کہ سندھ میں رینجرز کے قیام اور اختیارات کی مدت گزشتہ ماہ کی 19 تاریخ کو ختم ہو گئی تھی جس کے بعد سے صوبے میں رینجرز کے اختیارات کا معاملہ شدت اختیار کر گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں