انڈونیشیا میں قید ذوالفقار سے پاکستانی قونصلر اور اہل خانہ کی ملاقات
ذوالفقارعلی کے وکیل کی جانب سے سزا پر نظر ثانی کی اپیل بھی دائر کی جائے گی، پاکستانی قونصلر
انڈونیشیا کی جیل میں قید ذوالفقار علی سے پاکستانی قونصلر اور اس کے گھر والوں نے ملاقات کی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق انڈونیشیا کی جیل میں قید اور سزائے موت سے اب تک بچ جانے والے ذوالفقار علی سے پاکستانی قونصلر نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں پاکستانی قونصلر کے علاوہ ذوالفقار علی کے اہل خانہ اور ڈاکٹر بھی موجود تھے۔
اس خبر کوبھی پڑھیں: انڈونیشیا میں ذوالفقار کی سزائے موت پر عملدرآمد روک دیا گیا
پاکستانی قونصلر کا کہنا ہے کہ ذوالفقار علی کی صحت بہتر ہے اب ذوالفقار علی کے وکیل کی جانب سے سزا پر نظر ثانی کی اپیل بھی دائر کی جائے گی۔
پاکستانی قونصلر نے بتایا کہ پاکستانی سفارتخانے نے انڈونیشیا کے اٹارنی جنرل سے بھی رابطہ کیا ہے تاہم اٹارنی جنرل کا کہنا ہے کہ صدرانڈونیشیا کی جانب سے سزائے موت روکنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔