محمد آصف ورلڈ اسنوکر چیمپیئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے

محمد آصف نے مالٹا کے ایلکس بورگ کو 1-7 کے فریم سے شکست دی۔


ویب ڈیسک December 02, 2012
محمد آصف نے مالٹا کے ایلکس بورگ کو 1-7 کے فریم سے شکست دی۔ فوٹو : ایکسپریس نیوز

پاکستان کے محمد آصف نے مالٹا کے ایلکس بورگ کو ہراکر ورلڈ اسنوکر چیمپین شپ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

ایشیا کے ٹاپ کیوئسٹ محمد آصف نے سیمی فائنل میں اپنے حریف ایلکس بورگ کو 7-1 کے فریم سے بدترین شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل 9 ویں فتح حاصل کی۔

اس سے قبل کوارٹر فائنل میں محمد آصف نے شام کے الکھوج کو 2-6 کے فریم سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

واضح رہے کہ محمد آصف تیسرے پاکستانی ہیں جنہوں نے ورلڈ اسنوکر چیمپیئن شپ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کیا ہے۔ اس سے قبل محمد یوسف نے 1994 میں اور صالح محمد نے 2003 میں ورلڈ اسنوکر کے فائنل میں پہنچنے کا اعزا ز حاصل کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں