شام میں باغیوں نے روسی ہیلی کاپٹر مار گرایا 5 افراد ہلاک

ہیلی کاپٹر کو شامی صوبے حلب میں امدادی سامان پہنچانے کے بعد واپسی پر ادلب کے قریب نشانہ بنادیا گیا،روسی حکام


ویب ڈیسک August 01, 2016
روس اور شام نے واقعے کی تصدیق کردی ہے تاہم اب تک کسی بھی گروپ نے واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی: فوٹو : فائل

شام میں صدر بشار الااسد کے خلاف برسرپیکار باغیوں نے روس کے ہیلی کاپٹر کو مار گرایا ہے جس کے نتیجےمیں 5 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شام کے صوبہ ادلب میں باغیوں نے روسی ہیلی کاپٹر کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ حلب میں امدادی سامان پہنچاکر واپس آرہا تھا، حملے کے وقت ہیلی کاپٹر میں روس کے 2 فوجی افسران سمیت 5 افراد سوار تھے جو ہلاک ہوگئے ۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: شام کے شدت پسند گروپ النصرہ فرنٹ کی القاعدہ سے علیحدگی

روس اور شام نے واقعے کی تصدیق کردی ہے تاہم اب تک کسی بھی گروپ نے واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: داعش نے روس کا ہیلی کاپٹر مار گرایا، 2 پائلٹ ہلاک

واضح رہے کہ اپریل میں بھی شام کے وسطی شہر حمص کے نزدیک ایک روسی ہیلی کاپٹر گر کو نشانہ بنایا گیا تھا جس کے نتیجے میں 2 روسی فوجی پائلٹ ہلاک ہو گئے تھے اور اب تک شام میں روس کے 17 فوجی اور پائلٹ ہلاک ہوچکے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں