PESHAWAR:
یکہ توت کے علاقے میں موٹر سائیکل میں نصب دھماکہ خیز مواد کے پھٹنے سے 2 میبنہ دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
پشاور پولیس کے مطابق یکہ توت کی دیر کالونی میں موٹر سائیکل میں نصب دھماکہ خیز مواد پھٹ گیا جس کے باعث موٹر سائیکل میں سوار 2 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔
دھماکے اس قدر شدید تھا کہ ہلاک ہونے والے ایک شخص کے اعضا دور دور تک بکھر گئے جبکہ دوسرے شخص کے قریب سے پستول بھی برآمد ہوا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر شواہد یہ ظاہر کرتے ہیں کہ موٹر سائیکل پر سوار دونوں افراد دہشتگرد تھے جو شہر میں داخل ہورہے تھے تاہم اپنے ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی دھماکہ خیز مواد پھٹ گیا اور دونوں ہلاک ہوگئے۔