کرینہ کپور کے آئٹم سانگ کی ویڈیوجاری کردی گئی

اس فلم میں بھی سلمان چلبل پانڈے جب کہ سوناکشی ایک بار پھر ہیروئن رجو پانڈے کے کردار میں موجود ہیں ۔

ممبئی:بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور نئی فلم ’’دبنگ ٹو ‘‘کی پروموشن کے لیے ٹی وی شو کے دوران سلمان کے ساتھ گیت پر پرفارم کررہی ہیں۔ فوٹو : فائل

بھارت میں2012کی بلاک بسٹر فلم ''دبنگ ''کے سیکوئل ''دبنگ ٹو'' کے لیے بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور خان کے آئٹم سانگ'' فیوی کول سے ''کی وڈیو منظر عام پر آگئی ۔

ممتا شرما اورواجد کی آوازمیں ریکارڈ کیے گئے اس گانے میں کرینہ کپور، سلمان خان اور گینگ کے ساتھ ڈانس کرتی نظر آرہی ہیں جسکی کوریو گرافی بالی وڈ کی نامور کوریوگرافر فرح خان نے کی ہے ۔سلمان کے بھائی ارباز خان کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کو ارباز اور ان کی اہلیہ ملائیکا اروڑا خان نے مشترکہ طور پر پروڈیوس کیا ۔




پچھلی فلم کی طرح اس فلم میں سلمان چلبل پانڈے کے کردار میں بطور ہیرو جب کہ سوناکشی ایک بار پھر ہیروئن رجو پانڈے کے کردار میں موجود ہیں تاہم فلم کے ولن اس بار سونو سوڈ کے بجائے پرکاش راج ہیں۔70کروڑ روپے کے بجٹ سے تیار ہونے والی یہ فلم رواں سال21دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنائی جائے گی۔
Load Next Story