جولائی میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت سے 74 کشمیری شہید ہوئے
پیلٹ گنز سے اب تک 228 نوجوان آنکھوں میں چھرے لگنے کی وجہ سے نابینا ہوچکے ہیں۔
مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج کی جارحیت گزشتہ ماہ سے زور پکڑ گئی ہے جس میں فوج کے مظالم سے صرف جولائی کے ماہ میں تحریک آزادی کے کمانڈر برہان وانی سمیت 74 کشمیری شہید ہوئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پھولوں کی وادی مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی کے کمانڈر برہان وانی کی شہادت کے بعد بھارتی فورسز کی بے رحمی ،بے حسی اوربربریت انتہا کو پہنچ چکی ہے، بھارتی جارحیت سے صرف جولائی میں 74 نہتے کشمیری جان گنوا بیٹھے لیکن اپنے حق کے لیے آواز بلند کرنے والے کشمیری مظاہرین کی آواز دبانے کے لیے بھارتی فوج ہیں کہ تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں؛ کٹھ پتلی وزیراعلیٰ نے برہان کی شہادت کو اتفاقیہ قرار دے دیا
مقبوضہ وادی میں قابض فوج کی جانب سے پیلٹ گنز کے استعمال سے اب تک 228 نوجوان آنکھوں میں چھرے لگنے کی وجہ سے نابینا ہوچکے ہیں جب کہ 90 سے زائد کشمیری بیٹیوں اور ماؤں کی بے حرمتی کے واقعات کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ مظالم کا سلسلہ صرف یہیں تک محدود نہ رہا بلکہ 346 کشمیریوں کو جھوٹے الزامات پر جیلوں میں بند کر دیا گیا ہے جب کہ چند حریت رہنما حراست میں اور کئی رہنماؤں کو گھروں میں نظر بند کررکھا ہے لیکن کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف عالمی برادری مسلسل چپ سادھے ہوئے ہے اور اس کے کانوں پر جوں تک نہیں رنگ رہی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں؛ بھارتی سپریم کورٹ نے کشمیر کی صورتحال پر رپورٹ طلب کرلی