ترقیاتی منصوبوں کیلیے چند روز میں مزید 5 ارب روپے جاری

پی ایس ڈی پی کے تحت جولائی سے نومبر تک 95 ارب 30 کروڑ روپے فراہم کیے جاچکے۔


Khususi Reporter December 02, 2012
انفرااسٹرکچر51 ارب 60 کروڑ، سوشل پراجیکٹس کیلیے 40 ارب 60 کروڑ روپے ریلیز۔ فوٹو فائل

لاہور: منصوبہ بندی کمیشن نے رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ (جولائی تا نومبر) کے دوران ترقیاتی منصوبوں کیلیے مجموعی طور پر 95 ارب سے زائد مالیت کے فنڈز جاری کیے ہیں جن میں سے 5 ارب روپے حالیہ چند روز میں جاری کیے گئے۔

منصوبہ بندی کمیشن کی طرف سے جاری اعدادوشمار کے مطابق پبلک سیکٹرڈیولپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی)کے تحت مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلیے مزید 5 ارب روپے جاری کردیے گئے ہیں۔

07

تاہم پی ایس ڈی پی کے تحت رواں مالی سال2012-13کے پہلے 5 ماہ کے دوران 1097 منصوبوں کے لیے مجموعی طورپر95 ارب 30 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔

08

جن میں سے انفرااسٹرکچر سے متعلق منصوبوں کیلیے 51 ارب 60 کروڑ، سماجی ترقی کے منصوبوں کیلیے 40 ارب 60 کروڑ روپے جبکہ ایرا کیلیے 2 ارب روپے جاری کیے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں