حکومت کے گلے میں پاناما کی گھنٹی ہے جو بھاگنے پر مزید بجے گی اعتزاز احسن

مختلف سیاسی جماعتوں كا احتجاج بعد میں ایك ہی دھارے میں تبدیل ہوجائے گا، اپوزیشن لیڈر سینیٹ

مختلف سیاسی جماعتوں كا احتجاج بعد میں ایك ہی دھارے میں تبدیل ہوجائے گا، اپوزیشن لیڈر سینیٹ، فوٹو؛ فائل

سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر اعتزاز احسن کا کہنا ہےکہ حكومت كے گلے میں پاناما پیپرز كی گھنٹی بندھی ہوئی ہے جس سے یہ جتنا راہ فرار اختیار كریں گے وہ گھنٹی اتنی ہی ٹن ٹن كرتی رہے گی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: پاناما لیکس پر تحریک انصاف کا ہفتہ وار احتجاجی مارچ کا اعلان


سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا کہ پاناما لیكس میں سامنے آنے والے افراد كا ہر حال میں احتساب ہونا چاہیئے جب كہ وزیر اعظم نوازشریف اور ان كا خاندان پانامالیكس سے راہ فرار اختیار کرنا چاہتا ہے لیكن حكومت كے گلے میں پاناما پیپرزكی گھنٹی بندھی ہوئی ہے یہ جتنا راہ فرار اختیار كریں گے وہ گھنٹی اتنی ہی ٹن ٹن كرتی رہے گی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: پاناما لیکس کی وجہ سے وزیراعظم غیر منطقی فیصلے کررہے ہیں، بلاول

اعتزاز احسن نے کہا کہ پیپلز پارٹی رواں ماہ پاناما پیپرزكے معاملے پر احتجاج سے متعلق لائحہ عمل مرتب كرے گی اور ہوسكتا ہے كہ مختلف سیاسی جماعتوں كا احتجاج بعد میں ایك ہی دھارے میں تبدیل ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ انصاف كے پیمانے سب كے لیے یكساں ہونے چاہئیں لیكن حكومت وزیراعظم كو بچانے كے لیے ٹی اوآر كے مسئلے پر غیر سنجیدہ رویہ اختیار كیے ہوئے ہے لیکن اس كے باوجود حكومت كو اپوزیشن كے ٹی او آرز ماننا پڑیں گے۔
Load Next Story