امریکا کا لیبیا میں داعش کے خلاف پہلا فضائی حملہ

فضائی حملوں کا مقصد لیبیا کی سیکیورٹی فورسز کو داعش کے خلاف لڑنے میں مدد فراہم کرنا ہے، پینٹاگون


ویب ڈیسک August 01, 2016
امریکی فضائی حملوں میں داعش کو کافی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے، وزیراعظم لیبیا ۔ فوٹو : فائل

امریکا نے شدت پسند تنظیم داعش کے خلاف لیبیا کی سیکیورٹی فورسز کو مدد فراہم کرنے لیے پہلی بار لیبیا میں فضائی حملوں کا آغاز کردیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: داعش نے لیبیا میں بھی اپنے ٹھکانے قائم کر لئے، امریکی جنرل

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا نے لیبیا میں پہلی بار فضائی حملوں کا آغاز کردیا جس میں لیبیا کے شہر سرت میں داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ امریکی دفاع کے ادارے پینٹاگون کے مطابق فضائی حملوں کا آغاز لیبیا حکومت کی درخواست پر کیا گیا جس میں لیبیا کے شہر سیرت میں داعش کے مظبوط گڑھ کو نشانا بنایا گیا ہے جب کہ فضائی حملوں کا مقصد لیبیا کی سیکیورٹی فورسز کو داعش کے خلاف لڑنے میں مدد فراہم کرنا ہے جس کے لیے حملے آئندہ بھی جاری رہیں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: لیبیا میں القاعدہ کمانڈر کی موجودگی پر امریکی فوج کی فضائی کارروائی

دوسری جانب لیبیا کے وزیراعظم فیاض السراج نے قوم سے خطاب میں کہا کہ شدت پسند تنظیم داعش سے لڑنے کے لیے بالخصوص امریکا سمیت بین الاقوامی برادری سے مدد کی درخواست کی تھی اور اسی غرض سے امریکی حملے میں داعش کو کافی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

واضح رہے کہ داعش کے خلاف امریکا اپنے اتحادی مغربی اور عرب ممالک کے ساتھ مل کر پہلے ہی شام اور دیگر عرب ممالک میں فضائی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے جس میں اب تک متعدد شدت پسندوں سمیت ہزاروں عام شہری بھی مارے جاچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں