نئی فلم میں منفرد کردار نبھائوں گی ملائیکہ اروڑہ

نئی فلمیں بنانے کے دوران باصلاحیت فنکاروں کو آگے لانے کا کام بھی عمدگی سے یہاں ہوتا ہے


Net News December 02, 2012
شائقین کو میری فلم کی ریلیزکا انتظار کرنا ہوگا ، ملائکہ اروڑہ خان۔ فوٹو : فائل

بالی وڈ اداکارہ ملائیکہ اروڑہ خان نے کہا ہے کہ نئی فلم میں منفرد کردار ہوگا ۔

اس کردار کے حوالے سے ابھی کچھ بتانا مشکل ہے ،شائقین کو اس کے لیے فلم کی ریلیز کا انتظار کرنا ہوگا ۔انھوں نے کہا کہ فلم پروڈیوس کرنے کا فیصلہ مفید ثابت ہوا ۔اس میدان میں آنے پر اب ہمیں اندازہ ہوا ہے کہ نئی فلمیں بنانے کے دوران باصلاحیت فنکاروں کو آگے لانے کا کام بھی عمدگی سے یہاں ہوتا ہے ۔

s7

انھوں نے کہا کہ پروفیشنلی طورپر ہمیں اس شعبے کے فوائد حاصل ہورہے ہیں ۔ایسا کام ہے جس کے انجام دینے میں انڈسٹری کی بہتری میں اہم کردار بھی نبھانے کا موقع ملتا ہے ۔

ملائیکہ اروڑہ خان کا کہنا ہے کہ ہم نے فلم ''دبنگ ''بنائی اور اب اس کے سیکوئل کی بھی تیاری کررہے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ اس فلم پر بھی بڑی محنت کی ہے اور اس کی کامیابی کی توقع ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں