نوٹس کا جواب نہ دینے پرسیلز ٹیکس رجسٹریشن معطلی شروع

ایک کمپنی کے رجوع کرنے پر لاہور ہائیکورٹ نے ایف بی آر کے اقدام کو قانونی قرار دیدیا۔


Khususi Reporter December 02, 2012
ایف بی آر کی طرف سے مانگا آئل کمپنی کی سیلز ٹیکس رجسٹریشن درست طور پر معطل کی گئی ہے، لاہور ہائیکورٹ فوٹو: فائل

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے نوٹس کا جواب نہ دینے والے ٹیکس دہندگان کے سیلز ٹیکس رجسٹریشن معطل کرنا شروع کردی ہے جبکہ لاہور ہائیکورٹ نے ایسے ٹیکس دہندگان کی رجسٹریشن معطلی کو قانونی قرار دیدیا ہے۔

اس ضمن میں ''ایکسپریس'' کو ایف بی آر سے دستیاب دستاویز کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے جاری کردہ نوٹس کا جواب نہ دینے پرسیلز ٹیکس رجسٹریشن معطل ہونے پر 'مانگا آئل کمپنی' کی طرف سے ایف بی آر کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں رٹ دائر کی گئی تھی جس پر فیصلہ دیتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ ایف بی آر کی طرف سے مانگا آئل کمپنی کی سیلز ٹیکس رجسٹریشن درست طور پر معطل کی گئی ہے۔

12

اس میں کوئی غیر قانونی اقدام نہیں کیا گیا۔ درخواست گزار کا موقف تھا کہ ایف بی آر کی طرف سے سیلز ٹیکس رجسٹریشن بغیر نوٹس کے معطل کی گئی ہے جبکہ ایف بی آر کا موقف تھا کہ مذکورہ ٹیکس دہندہ کو 2 مرتبہ نوٹس جاری کیے گئے مگر ٹیکس دہندہ کی طرف سے کسی بھی نوٹس کا جواب نہیں دیا گیا جس پر سیلز ٹیکس رجسٹریشن معطل کی گئی ہے۔

فریقین کے دلائل سننے کے بعد لاہورہائیکورٹ نے فیصلہ دیا کہ ایف بی آر کی طرف سے ٹیکس دہندہ کی سیلز ٹیکس رجسٹریشن درست طور پر معطل کی گئی ہے اور ٹیکس دہندہ کی سیلز ٹیکس رجسٹریشن معطل کرنے کیلیے ایف بی آر کی طرف سے کوئی غیر قانونی اقدام نہیں کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں