وزیراعلیٰ سندھ نے اراکین سے رابطے کیلیے واٹس ایپ گروپ بنا لیا

مذکورہ واٹس ایپ گروپ کے ایڈمن وزیر اعلیٰ خود ہوں گے.
مذکورہ واٹس ایپ گروپ کے ایڈمن وزیر اعلیٰ خود ہوں گے. ۔ فوٹو؛ فائلمذکورہ واٹس ایپ گروپ کے ایڈمن وزیر اعلیٰ خود ہوں گے. ۔ فوٹو؛ فائل

مذکورہ واٹس ایپ گروپ کے ایڈمن وزیر اعلیٰ خود ہوں گے. ۔ فوٹو؛ فائل

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اپنی کابینہ کے اراکین سے رابطے کیلیے کیبنٹ کے نام سے ایک واٹس ایپ گروپ بنا لیا ہے۔


اس واٹس ایپ گروپ کے ذریعے وہ صوبائی وزرا کو ضروری ہدایت جاری کریں گے، ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے واٹس ایپ گروپ کی تشکیل جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کا مظہر ہے۔

مذکورہ واٹس ایپ گروپ کے ایڈمن وزیر اعلیٰ خود ہوں گے، وزیر اعلیٰ نے اپنی کابینہ کے ارکان کو یہ بھی ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اجلاسوں، دوروں اور دیگر سرگرمیوں کے بارے میں انھیں اس ایپ کے ذریعے آگاہ کریں۔
Load Next Story