بھارتی گروپ صحارہ نے 45 ارب ڈالر کے فراڈ کا الزام مسترد کردیا

عدالت نے اسکیم کی رقم ریفنڈ کرنے کیلیے 4.5 ارب ڈالرجمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔


AFP December 02, 2012
رقم نہ ملنے پر ریگولیٹر نے گروپ کیخلاف عدالت میں پٹیشن دائر کردی، کل سماعت ہوگی۔ فوٹو: فائل

بھارت کے معروف بزنس گروپ صحارہ نے دیہات کے چھوٹے سرمایہ کاروں سے ناجائز طور پر 4.5ارب ڈالر لینے کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ گروپ نے کبھی قانون کی خلاف ورزی نہیں کی۔

پیر کو کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت سے قبل بھارتی گروپ نے اشتہار کے ذریعے خود کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ گروپ قانون کا مخالف نہیں۔

17

یاد رہے کہ بھارتی ارب پتی سبراتا روئے کے گروپ جس کی سرگرمیاں ریئل اسٹیٹ سے تفریحی صنعت سے مالیاتی خدمات تک پھیلی ہوئی ہیں کو اگست میں عدالت نے کہاکہ تھا کہ اسے ریگولیٹری شقوں پر عملدرآمد کیے بغیر2 کروڑ 96 لاکھ سرمایہ کاروں سے فنڈز جمع کرنے کا کوئی حق نہیں۔

18

اقتصادی جرائم سے آہنی ہاتھوں کے ساتھ نمٹنا ہوگا۔ عدالت نے بزنس گروپ کو 240 ارب روپے (4.5 ارب ڈالر) مارکیٹ ریگولیٹر سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا کو 30 نومبر تک جمع کرانے کا حکم دیا تھا ورنہ اس کے اثاثے ضبط کرنے کی دھمکی دی گئی تھی۔

تاہم صحارہ کا کہنا ہے کہ بانڈ اسکیموں کے ذریعے جمع کی گئی رقم کا بڑا حصہ پہلے ہی صارفین کو واپس کیا جا چکا ہے مگر بھارتی ریگولیٹر نے صحارہ کے خلاف توہین کی پٹیشن داخل کرتے ہوئے کہاکہ گروپ رقم جمع کرانے سے متعلق ہدایات پر عمل نہیں کر رہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں