رحیم یار خان میں نجی ٹارچر سیل پر وزیر اعلیٰ کا نوٹس پورا تھانہ معطل

معطل اہلکاروں میں ڈی ایس پی، ایس ایچ او ،2 ایس آئی ، 4اے ایس آئی اور 20 کانسٹیبل شامل ہیں


ویب ڈیسک August 02, 2016
نجی ٹارچر کیس میں ایس ایچ او اور محرر کےخلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے فوٹو: فائل

پنجاب پولیس نے نجی ٹارچر سیل کی موجودگی کی خبر پر وزیر اعلیٰ کے نوٹس کے بعد پورے تھانے کو ہی معطل کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق رحیم یار خان کے تھانہ بی ڈویژن کی حدود میں واقع نجی ٹارچر سیل کی موجودگی کے انکشاف اور اسے چلانے والی بااثر شخصیت کامی شاہ کے خلاف کارروائی نہ کئے جانے پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا تھا۔

پولیس حکام نے وزیر اعلیٰ کے احکامات کی روشنی میں تھانے کا پورا عملہ ہی معطل کردیا، معطل کئے گئے اہلکاروں میں ڈی ایس پی سٹی سرکل چوہدری فیاض پنسوتہ، ایس ایچ او محمد شبیرسمیت 2 ایس آئی ، 4اے ایس آئی 20 اہلکار شامل ہیں۔ اس کے علاوہ تھانے کے ایس ایچ اور اور ہیڈ محرر کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ رحیم یارخان پولیس نے نجی ٹارچر سیل میں لوگوں کے تشدد کی ویڈیو میں واضح نظر آنے کے باوجود مقدمے میں کامی شاہ کو نامزد کرنے کے خلاف نامعلوم افراد کو نامزد کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں