کلر کہار میں دیرینہ دشمنی پر 2 افراد قتل

جاں بحق افراد کی شناخت محمد بشیر اور طارق کے نام سے ہوئی ہے

محمد بشیر اور طارق پنشن لینے جا رہے تھے کہ مخالفین نے ان پر فائرنگ کردی فوٹو: فائل

KARACHI:
نواحی گاؤں میرا میں دیرینہ دشمنی پر مخالفین نے فائرنگ کرکے 2 افراد کو قتل کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کلر کہار کے نواحی گاؤں میرا میں محمد بشیر اور طارق نامی دو افراد موٹر سائیکل پر اپنی پینشن کے سلسلے میں جارہے تھے کہ نامعلوم افراد ان پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔


فائرنگ کے نتیجے میں دونوں افراد زخمی ہوگئے جنہیں مقامی افراد نے فوری طور پر اسپتال پہنچایا تاہم وہ جان بر نہ ہوسکے اور دوران علاج دم توڑ گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ہے، مقتولین کے ورثا نے اب تک نا تو مقدمہ درج کرایا ہے اور نا ہی کسی پر شک کا اظہار کیا ہے تاہم پولیس سرکار کی مدعیت میں اس کا مقدمہ درج کرکے ملازمان کو قانون کے کٹہرے میں لائے گی۔
Load Next Story